متحدہ قومی موومنٹ نے سیلز ٹیکس کے نفاذ کو مسترد کر دیا

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے وفاقی بجٹ 2013۔ 2014 میں سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم جلد وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔ کراچی ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن اور کراچی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی ، قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر اور منتخب نمائندے بھی موجود رہے۔ اجلاس میں وفاقی بجٹ 2013۔2014 کے حوالے سے تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور حالیہ بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح میں ہونے والے اضافے کو مسترد کر دیا۔

جبکہ بجٹ کے حوالے سے دیگر تحفظات بھی سامنے آئے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت کو اپنے تحفظات سے جلد آگاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے ایک بار پھر سینیٹر مصطفی کمال کو رابطہ کمیٹی کا رکن مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔