نیٹو کنٹینرز اسکینڈل ، ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس خالد محمود تبدیل

NATO Containers

NATO Containers

اسلام آباد (جیوڈیسک)قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے نیٹو کنٹینرز اسکینڈل میں نیا موڑ آ گیا۔ ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس خالد محمود کو تبدیل کر دیا گیا۔اسلام آباد کسٹم ڈیوٹی ادا نہ کر کے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والے نیٹو کنٹینرز اسکینڈل کو دنیا نیوز منظر عام پر لایا۔

جس کے بعد سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے کر تحقیقات کرائیں تو بڑے بڑے نام اس اسکینڈل میں ملوث نکلے لیکن عدالت عظمی کی واضح ہدایات کے باوجود بیوروکریسی بااثر ذمہ داروں کو بچانے میں مصروف ہے۔

ابھی تک عدالت میں فرانزک رپورٹ پیش نہیں ہونے دی گئی اور اب ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس خالد محمود کو تبدیل کر کے ان کی جگہ ہمایوں خان سکندری کو ڈائریکٹر لگا دیا گیا ہے۔