نیٹو سپلائی بند کر کے عمران خان نے ایک بہادر، نڈر اور محبت وطن لیڈر ہونے کا ثبوت دیا

مصطفی آباد/للیانی: نیٹو سپلائی بند کر کے عمران خان نے ایک بہادر، نڈر اور محبت وطن لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ امریکی ڈالروں پر پلنے والے سیاستدانوں کو نیٹو سپلائی بحال کرکے کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ ملک جاری دہشت گردی کی کاروائیاں ڈرون حملوںپیدا وار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بانی رہنما تحریک انصاف قصور سرور خاں میئو نے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف 22دسمبر کو ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔نواز لیگ عوام سے کئے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ قومیں بھوک سے نہیں مایوسی سے مرتی ہیں، تحریک انصاف قوم کو مایوس نہیں ہونے دے گی۔ بلکہ ان کے حقوق کی جنگ لڑتے رہے گی۔

موجودہ سیاہ دور ترین دور حکومت میں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہو رہا ہے۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ غریب عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کی ہے۔ حکمران فوری 11مئی والی قیمتوں کو بحا ل کریں اور بیرونی دوروں پر سرکاری اخراجات میں کمی کریں۔ تحریک انصاف 22دسمبر کی ریلی میں مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے اپنی تجاویز دے گی۔کارکنان 22دسمبر کی ریلی میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔