نیٹو سپلائی بندش، ایگزیکٹو آرڈر 20 نومبر کو جاری ہوگا

NATO Supply

NATO Supply

پشاور (جیوڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے نیٹو سپلائی روکنے کیلئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ صوبائی حکومت نے 20 نومبر کو ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ نیٹو سپلائی صرف پشاور نہیں بلکہ کراچی سے بھی روکی جائے گی۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات سے پہلے نیٹو سپلائی روکنے کے وعدے کئے تھے لیکن ان پر عمل نہیں کیا گیا۔ اب یہ کام صوبائی حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بندش میں ساتھ نہ دینے والی جماعتیں عوام کی نظر میں زیرو ہو جائینگی۔