نواب شاہ : ریلوے ٹریک پر دھماکا ،ٹریک متاثر،ٹریفک معطل

Railway Track

Railway Track

نوابشاہ(جیوڈیسک)نوابشاہ بخشوجمالی ریلوے پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا ہوا ہے جس سے ریلوے ٹریک کا ڈیڑھ سے دو فٹ کا حصہ اڑ گیا ہے،دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیاگیا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے ریلوے ٹریفک معطل ہو گیا ہے اور ڑیل گاڑیوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے ،جبکہ ریلوے ٹریک کو درست کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔