نواز شریف اور فضل الرحمان کی آج ملاقات ، وزارتوں کا فیصلہ ہو گا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کی مذاکراتی کمیٹیوں نیتعاون کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دے دی ، وزارتوں کا فیصلہ آج مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران ہو گا۔ مسلم لیگ ن اورجمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے درمیان مذاکراتی عمل مکمل ہو گیا۔

ذرائع کا کہنا کہ جے یو آئی کی ترجیحات میں پارلیمنٹ کی منظور کردہ قراردادوں کے مطابق خارجہ پالیسی کی تشکیل ، طالبان کے ساتھ گرینڈ جرگے کیذریعے مذاکراتی عمل ، اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل درآمد، ایف اے تک مفت تعلم اور مدرسے کی اسناد کو تعلیمی اسناد کے برابر درجہ دینا شامل ہے۔

مسلم لیگ ن نے ان ترجیحات کو تسلیم کر لیا ہے جس کے بعد جے یو آئی کی حکومت میں شمولیت کا قومی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کا فیصلہ آج مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران ہوگا۔ ادھر مولانا فضل الرحمن نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔