نواز شریف کے کزن طارق شفیع انتقال کرگئے، لاہور میں سپردخاک

 Tariq Shafi

Tariq Shafi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے کزن معروف صنعت کار میاں طارق شفیع لاہور میں انتقال کرگئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میاں طارق شفیع کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔

میاں طارق شفیع کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن میں ادا کی گئی جس میں شہباز شریف اور رشتے داروں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نمازجنازہ کے بعد انہیں لاہور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

خیال رہے کہ طارق شفیع شہباز شریف کے ہم زلف اور سینئر لیگی رہنماسہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔

شہباز شریف، حمزہ شہباز اور مریم نواز سمیت دیگر شخصیات نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔