نواز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان اہم معاملات حل کرنے کیلیے پاکستان کیساتھ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کو مزاکرت کی دعوت دیتے ہوئے کہا آئیں نئی شروعات کریں، مل بیٹھ کر پرامن ماحول میں دوستانہ طریقے سے تمام اہم معاملات حل کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 1947 سے قبل پاکستان اور بھارت کے لوگ اکٹھے رہتے تھے۔ تاہم اب آزادی کے 65 سال گزر گئے ہیں اور دونوں ممالک کو اپنی بہتری اور خوشحالی کیلیے تلخیاں بھلا کر تعلقات بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا ہمیں ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ملا کر اچھا دوست بننا چاہیے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھلے اور صاف دل سے مل بیٹھنا چاہیے۔ وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے عوام سے کہا کہ ہم آپ کیلئے بے حد محبت اور جذبات رکھتے ہیں اور ہم کو اچھا دوست ہونا چاہیے۔