نواز شریف کی جیل واپسی، ن لیگ کا اظہار یکجتہی کیمپ لگانے کا فیصلہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) میاں محمد نواز شریف کو 7 مئی کو واپس جیل بھیجا جائے گا۔ ن لیگ نے سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ ن کا سیکرٹریٹ ماڈل ٹان میں آج مشاورتی اجلاس ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف اجلاس کی صدارت کرینگے، نواز شریف سے اظہار یکحیہتی کے لئے مختلف مقامات پر 10 کیمپ لگائے جائیں گے، پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہر بھر میں بینرز آویزاں کرنیکا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ادھر ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگ زیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ایک گھنٹہ تقریر کرنے کے بجائے پارلیمنٹ میں صرف ایک منٹ کے لئے آکر یہ وضاحت دیں کہ رمضان سے قبل عوام پر پٹرول بم کیوں گرایا گیا ؟ مریم اورنگ زیب نے سوال اٹھایا کہ ملک کو کس دام میں آئی ایم ایف میں گروی رکھوایا ؟ آئی ایم ایف کے ملازم کو کیوں راتوں و رات سٹیٹ بنک کا گورنر لگایا ؟۔