نوازشریف قوم کے مستقبل کی حفاظت کیلئے عمران چنگیزی کو بھی کابینہ میں شامل کریں

کراچی : اہلیت و صلاحیت کی قدر اور باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع کی فراہمی کے ساتھ قومی ترقی کیلئے ان نواجونوں کی ذہانت صلاحیت اور جوش و جذبے کو استعمال کرکے پاکستان کو بحرانوں سے نجات دلاکر وطن عزیز کی ترقی کو رفتار کو تیز کیا اور عوام کو مسائل نجات دلائی جاسکتی ہے۔

مگر افسوس کہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کی بجائے جاگیردارانہ ظالمانہ و استحصالی سماج و نظام کے بوڑھے گِدھوں پر اعتبار کرکے وطن عزیز میں کرپشن و لوٹ مار کو فروغ دے رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ تبدیلی کی خواہش کے ساتھ بننے والی اسمبلی میں تبدیلی کی بنیاد یعنی نوجوانوں سے عاری اور روایتی و بوڑھے سیاستدانوں پر مشتمل ہے۔

نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن (این جی پی ایف ) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شریک عہدیداران و کارکنان نے میاں نوازشریف سے این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی کو مرکزی حکومت میں مشیر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مسائل کے حل اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ملک وقوم کو عمران چنگیزی سے افراد کی تجاویز سے استفادے کی ضرورت ہے۔

اسلئے ہرزندگی کے ہر شعبے سے ایک غریب نوجوان کو لیکر مرکزی حکومت کی مشاورتی کمیٹی میں شامل کیا جائے اور پھر ان نوجوانوں کی تجاویز و مشوروں پر عملدرآمد کرکے ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالا اور موجودہ و آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے۔