نواز شریف نے آج کے دن ایٹمی دھماکے کرکے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ، عقیل خان

اسلام آباد : کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر اور ایڈیٹر پاک نیوز لائیو عقیل خان نے یوم تکبیرکے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا تھا۔ اس دن کو ہم یوم تکبیر کے نام سے مناتے ہیں۔

بھارت ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان پر برتری لینا چاہتا تھا مگر نوازشریف نے جواباً دھماکے کرکے اس کو منہ کی کھلادی۔اس عظیم فتح میں ڈاکٹر عبدالقدیرخان کوکسی طرح بھی فراموشن نہیں کیا جاسکتا۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کی بدولت پاکستان دنیا میں آنکھ اٹھا کر جینے کے قابل بنا۔عقیل خان نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے پاکستانی عوام کچھ بھی کرنے کوتیا ر ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر نے ایٹم بم بنایا اور نواز شریف نے دھماکے کرکے دنیا میں نام روشن کیا مگر جس شخص نے اس دن کو یوم تکبیر کانام دیا اس کو ہمیشہ کی طرح فراموش کردیا جاتا ہے۔

جبکہ یوم تکبیر کا خالق مجتبٰی رفیق نہ صرف گمنامی کی زندگی گزار رہا ہے بلکہ بیروزگار بھی ہے۔ آج کے دن ہمیں چاہیے کہ ہم اس کو اسکا جائز حق دیں جس کے وہ قابل ہے۔ مسلم لیگ ن اور حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ نہ صرف اس کو ایوارڈ دیں بلکہ اس کو کوئی اچھا روزگار بھی دیں۔