آنے والی حکومت اداروں کی اور کرپٹ اشخاص کا کڑا احتساب کرے گی : سلیم سیف اللہ خان

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ)ن( کے سینئیر رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے کہا کہ اسلام اور جمہوریت کی بنیاد احتساب ہے اور میں امید رکھتا ہوںکہ آنے والی حکومت اداروں کی اور کرپٹ اشخاص کا کڑ احتساب کرے گی اور جنہوں نے قومی دولت لوٹی ہے ان سے لوٹی ہوئی رقم لیکر واپس خزانے میں جمع کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب بڑے مسائل لوڈشیڈنگ اور کرپشن ہیں جس کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہی کے کنارے پر پہنچ چکی ہیں اورپاکستان کے 70فیصد صنعت کار بیرونی ممالک اپنے کارخانے منتقل کر رہے ہیںاور بیرو زگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔