نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں: رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف ملک اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے اقدامات سے غریب دوستی کا ثبوت دیدیا۔ توانائی سمیت تمام بحرانوں کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے ثمرات عوام تک جلد پہنچنا شروع ہوجائینگے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو مضبوط بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جارہی ہیں اور کارکنوں کو ہر سطح پر پذیرائی بھی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں۔ ان کی ٹیم پانچ سال میں ملک کو معاشی ترقی کی بلندیوں پر لے جائے گی۔