راشہ بازار کھاریاں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار خریداری کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا

کھاریاں: راشہ بازار کھاریاں میں ناجائز تجاوزات کی بھر مار خریداری کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا راشہ بازار کھاریاں کے دکانداروں نے اپنی دکانوں کا سامان سڑک پر سجا لیا۔

ہر طرف کرلیاں،چارپائیاں ،ریڑ ھیاں اور دیگر سامان سڑک کے دونوں اطراف رکھ کر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا ہے اس سڑک پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے عوامی حلقوں نے کھاریاں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ راشہ بازار کھاریاں سے ناجائز تجاوزات ختم کر کے سہولیات فراہم کی جائیں۔