نوازشریف کو کئے کی سزا مل کر رہے گی، قمر زمان کائرہ

Qamar Zaman Kaira

Qamar Zaman Kaira

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان میں اس بات کا مقابلہ ہو رہا ہے ، کہ کون طالبان کا زیادہ نمائندہ ہے، 11 مئی کو گلی گلی محلے محلے میں عوام کی سیاسی عدالتیں لگیں گی اور نواز شریف کو کئے کی سزا مل کر رہے گی۔

لالہ موسی کے حلقہ این اے ایک سو چھ سے قومی اسمبلی کے امیدوار اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں دہشت گردوں کے حملے صرف پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور اے این پی پر ہی کیوں ہو رہے ہیں، جبکہ دہشت گردوں کے حامی کھلے عام جلسے کر رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا کہنا تھا کہ ہم نے آئین کو بحال کیا، این ایف سی ایوارڈ دیا، بجلی بحران ختم کرنے کے درجنوں منصوبوں کا آغاز کیا۔ معلوم نہیں مشرف سے معاہدہ کر کے عوام کو گمراہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نواز شریف کو نااہل قرار کیوں نہیں دیا۔

انتخابی اجتماع سے صوبائی امیدواروں تنویر اشرف کائرہ اور چوہدری اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ 11 مئی کے بعد ایک مرتبہ پھر پیپلز پارٹی کے اتحادیوں کی حکومت بنے گی۔