نواز شریف کی دہشت گردی کے خاتمے کی شروعات اچھی ہیں، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اچھا آغاز کیا ہے اور اس پر ان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں تحریک انصاف کے چئیر میں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے طالبان سے مزاکرات کی ذمہ داری خود لی ہے۔

اگر ہماری مدد مانگی تو ضرور مدد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مزاکرات کے علاوہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں لیکن طالبان سے مزاکرات کے لئے ضروری ہے کہ سیز فائر ہو، افغانستان کی طرح نہیں کہ مزاکرات بھی ہو رہے ہوں اور بم بھی مارے جا رہے ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کراچی کے حالات میں بہتری تبھی آسکتی ہے جب سب کے لئے قانون ایک کردیا جائے، جب سب کے لئے قانون ایک کردیا جائے۔

ایم کیو ایم بہت نازک موڑ پر کھڑی ہے اس کو فوری فیصلہ کرنا ہوگا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جنرل اشفاق کیا نی کو توسیع نہیں ملنی چاہئے اس سے ادارہ کمزور ہوگا۔ ملک کو بچانا ہے تو قوانین کو مضبوط کرنا ہوگا۔مشرف کے دور میں فوج کا مورال بہت نیچے تھا۔

اشفاق کو کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے فوج کے لئے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر زرداری کے کیس ری اوپن ہونے چاہئیں، میں اور نون لیگ والے کہتے تھے کہ سوئس اکاونٹس میں 6ارب روپے کس کے ہیں۔ یہ عوام کا پیسہ ہے اگر عدالت ان کو بے قصور کہ تو ٹھیک ہے ،لیکن یہ نہیں کہ دوستی ہوگئی ہے تو اس پر کوئی بات ہی نہ کرے۔