گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نجی دورے پر دبئی روانہ

Dr Ishrat Ul Ebad

Dr Ishrat Ul Ebad

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نجی دورے دبئی روانہ ہو گئے۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان جمعہ کی رات اچانک دبئی کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کا دورہ نجی نوعیت کا ہے اور ان کے اہل خانہ بھی ان کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہ دبئی سے سنگارپور بھی جائیں گے۔ گورنر سندھ کی غیر موجودگی میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی قائم مقام گورنر سندھ کے فرائض انجام دیں گے۔