نواز شریف آج کوٹ ادو اور ملتان میں جلسے کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ملتان (جیوڈیسک)مسلم لیگ )ن( کے قائد میاں محمد نواز شریف آج ملتان اور کوٹ ادو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ملتان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف پہلے کوٹ ادو جائیں گے جہاں پر اقبال پارک میں سہ پہر 3 بجے وہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے بعد وہ ملتان میں 6 بجے شام سپورٹس گرائونڈ میں جلسہ کریں گے۔

مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت کی طرف سے جلسوں کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ملتان کے سپورٹس گرائونڈ کے پنڈال میں 35 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئی ہیں۔ اسی طرح کوٹ ادو میں بھی جلسہ گاہ کو خیر مقدمی بینرز اور پینا فلیکس سے سجا دیا گیا ہے۔