سوئی اور قادر پور سے گیس کی پیداوار 2022 میں ختم ہو جائیگی، ڈاکٹر عاصم

Dr Asim

Dr Asim

کراچی(جیوڈیسک)کراچی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے خبردار کیا ہے کہ سوئی اور قادر پور فیلڈ سے گیس کی پیداوار 2022 میں ختم ہو جائے گی۔ یہ بات ڈاکٹر عاصم حسین نے کراچی میں پیٹرولیم انسٹیٹوٹ کی جانب سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں معمول کے گیس ذخائر 34 ٹریلین مکعب فٹ ہیں جبکہ غیر روایتی ذخائر 100 ٹریلین مکعب فٹ ہیں اور اب گیس حاصل کرنے کیلئے ان ذخائر کو ہی حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت پیٹرولیم کے افسران جدید خطوط پر نہیں سوچتے، توانائی شعبے کی تباہی کیلئے اوگرا ہی کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں گیس پیداوار 3.7 ارب مکعب فٹ سے 4.2 ارب مکعب فٹ تک بڑھائی گئی۔