نیلم پوائنٹ پر سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب گئے، ٹریفک حادثات میں 3 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 3 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، نیلم پوائنٹ پر سمند میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اقبال پلازہ ناگن چورنگی کے قریب ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے سے گر کر 17 سالہ عادل ولد حاجی اعظم ہلاک جبکہ اس کے 2 کزن 13 سالہ شکیل اور 17 سالہ جمیل زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک و زخمی ہونے والے اپنے رشتے داروں کی شادی کی تقریب سے شرکت کر کے واپس اپنے گھر جا رہے تھے، ہلاک و زخمی ہونے والے گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ کے رہائشی ہیں۔ مائی کلاچی روڈ پر ایک شخص کی لاش کی اطلاع پر چھیپا ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی، ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو پولیس کی نگرانی میں سول اسپتال پہنچایا۔

پولیس کے مطابق متوفی کو ہفتے کی شب تقریباً ساڑھے 12 بجے نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار کر ہلاک کیا تھا جس کی اطلاع عینی شاہد نے چھیپا ویلفیئر کو فون کر کے دی تھی ، متوفی کے پاس سے ملنے والے موبائل فون کے ذریعے اس کے بھانجے سے رابطہ کیا گیا جس پر لواحقین نے سول اسپتال پہنچ کر اس کی شناخت 52 سالہ اکرم ولد عبد العزیز کے نام سے کر لی ، متوفی محمود آباد منظور کالونی گلی نمبر 22 کا رہائشی اور 4 بچوں کا باپ تھا جبکہ وہ فرنیچر پر پالش کا کام کرتا تھا۔