اوباڑو میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد کا مسافر بسوں پر حملہ ، ڈرائیوروں پرتشدد

Bus

Bus

اوباڑو (جیوڈیسک) اوباڑو میں قومی شاہراہ پر مسلح افراد نے مسافر بسوں پر حملہ کر کے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق اوباڑو میں مسلح افراد نے چوک ماڑی کے مقام پر کراچی سے ملتان جانے والی مسافر بسوں پر حملہ کیا۔

اور ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایااور ڈرائیوروں کی ٹاٹگیں توڑ کر فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کیخلاف مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی، جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا، بعد میں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کرا یا۔