مذاکرات کی کامیابی کیلئے طاقت کے استعمال کو فوری بند ہونا چاہیے: حافظ سعید

Hafiz Mohammad Saeed

Hafiz Mohammad Saeed

لاہور (جیوڈیسک) جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات میں کامیابی کے لیے دونوں جانب سے طاقت کے استعمال کو فوری بند ہونا چاہیے۔

پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات میں سنجیدگی کم اور دکھاوا زیادہ نظر آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے سیز فائر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کی کوشش میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ بیرونی قوتیں قوم میں تفریق پیدا کر رہی ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ طالبان اگر خود کو پاکستان سے منسوب کرتے ہیں تو ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو سمجھیں اور سیز فائر کا اعلان کریں۔

انھوں نے واضح کیا کہ پولیو ٹیموں پر حملوں کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ شدت پسندانہ کاروائیاں اسلام اور پاکستان کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہیں۔