مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کا کردار اہمیت کا حامل ہے: رضوان اسلم بٹ

گوجرانوالہ : پاکستان مسلم لیگ (ن) گوجرانوالہ کے رہنما اور سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی رضوان اسلم بٹ نے کہا ہے کہ قیام امن اورسیاسی استحکام کیلئے ہرضروری اقدام کیا جائے گا۔مذاکرات کے سلسلہ میں فوج کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے۔دہشت گردی کے سدباب کیلئے ہمارے فوجی بھائیوں نے قابل قدر قربانیاں دی ہیں اسلئے مذاکرات میں مثبت پیشرفت کیلئے فوج کوبحیثیت ادارہ آن بورڈ کرنا ضروری ہے۔ ملک حساس دور سے گزررہا ہے،خداراپوزیشن والے صورتحال کادرست ادراک اور احساس کریں۔

ہمارا ملک اپوزیشن پارٹیوںکی بے بنیاد تنقیداورافواہو ں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔اپنے ایک بیان میں رضوان اسلم بٹ نے مزید کہا کہ پائیدارامن کیلئے آپریشن کاآپشن بھی موجود ہے مگر عوام کی دعاہے مذاکرات کامیاب رہیں اورطاقت استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے ۔تاریخ گواہ ہے کشت وخون سے مسائل حل نہیں بلکہ مزید پیچیدہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اورمہذب معاشرہ کشت وخون کی اجازت نہیں دیتا ۔ عوام کوامن اور انصاف سمیت بنیادی ضروریات کی فراہمی ریاست کافرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات کی ناکامی کیلئے سرگرم عناصر کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ ان کی سرکوبی کی جائے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کی سیاسی ،معاشی اورانتظامی ترجیحات بہت واضح ہیں ۔انہوں نے کہ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں اورامن کی بحالی کابیڑااٹھا یا ہے۔ترکی اورچینی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں انوسٹمنٹ کے بعد دوسرے ملک بھی گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی کے بال پوری طرح چھٹ گئے ہیں،خدا نے چاہاتووزیراعظم میاں نوازشریف اس باربھی سرخروہوں گے اورپاکستان میں امن کا پرچم سربلند ہو گا۔