مذاکرات سے ثابت ہو گیا کہ طالبان بندوق کی نوک پر شریعت کا نفاذ نہیں چاہتے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات سے ثابت ہو گیا ہے کہ طالبان بندوق کی نوک پر شریعت کا نفاذ نہیں چاہتے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ طالبان بندوق کے زور پر شریعت کا نفاذ نہیں چاہتے بلکہ ان کا حکومت سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ امریکا کی جنگ سے علیحدگی اختیار کی جائے اور یہی مطالبہ پاکستان تحریک انصاف بھی گزشتہ 10 سالوں سے کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں کیونکہ ہمیں پتہ چل گیا ہے کہ کون سے لوگ ملک میں امن چاہتے ہیں اور کون لوگ ہیں جو ہمارے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی برقرار رہے، مذاکرات مکمل طور پر کامیاب ہوں اور ملک میں امن آئے تاکہ پاکستان ترقی کرے۔