نیلسن منڈیلا ساری دنیا کے لیے مثال ہیں: اوباما

Obama

Obama

پریٹوریا (جیوڈیسک) پریٹوریا امریکی صدر براک اوباما نے جنوبی افریقا کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن مینڈیلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ساری دنیا کے لییایک مثال ہیں۔

صدر اوباما جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا پہنچے ہیں جہاں وہ نیلسن مینڈیلا کے خاندان کے افراد سے ملاقات کریں گے۔ صدر براک اوباما تین افریقی ملکوں کے دورے پر ہیں۔ سینیگال سے جنوبی افریقہ پہنچنے پر صدر براک اوباما نے کہا کہ نیلسن مینڈیلا اصولوں کی طاقت اور صیح مقصد کے لیے اٹھ کھڑے ہونے کی ایک ایسی مثال ہیں جس نے دنیا کو حوصلہ دیا ہے۔ نیلسن مینڈیلا اب بھی پریٹوریا کے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صدر اوباما نیلسن مینڈیلا سے ملاقات کے لیے ہپستال کا دورہ نہیں کریں گا لیکن وہ نیلسن مینڈیلا کے خاندان سے ملاقات کریں گے۔ جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے اس موقع پر کہا کہ صدر باراک اوباما اور نیلسن مینڈیلا دونوں تاریخی طور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ نیلسن مینڈیلا جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر تھے جبکہ باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر اوباما مناسب وقت پر براعظم کا دورہ کر رہے ہیں اور امریکہ افریقہ میں سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ صدر اوباما اپنے دور صدارت میں دو بارہ براعظم افریقہ کا دورہ کیا ہے لیکن دونوں بار انہوں نے اپنے والد کے ملک کینیا جانے سے گریز کیا ہے۔ صدر اوباما کے سوتیلے بھائی اور بہنیں اب بھی کینیا میں موجود ہیں۔ صدر اوباما نے براعظم افریقہ کے دورے کے لیے سینیگال، تنزانیہ اور جنوبی افریقہ کا انتخاب کیا ہے۔