نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 34 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا

Nepra

Nepra

اسلام آباد(جیوڈیسک)نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 34 فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی منظوری کا اطلاق نوٹی فیکشن کے بعد ہوگا۔دنیا نیوز کے مطابق نیپرا میں سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیجزنگ ایجنسی نے موقف اختیار کیا کہ مارچ کے مہینے میں ڈیزل پر بجلی پیدا کی گئی۔

جس کی پیداواری لاگت22 روپے فی یونٹ رہی اس کے علاوہ فرنس آئل پر ذیادہ بجلی پیدا کرنے کی صورت میں لاگت میں اضافہ ہوا۔ 23 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوگئی،6 ہزار گیگاواٹ بجلی کی پیداواری لاگت54 ارب سے بڑھ گئی۔

جس کے باعث فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپے 37 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی جائے، نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو صارفین سے 1 روپے34 پیسے فی یونٹ اضافی وصول کرنیکی اجازت دے دی۔ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق وزارت پانی و بجلی کے نوٹی فیکشن کے بعد ہوگا۔