نیتن یاھو کے بعد کرونا کے شبے میں اسرائیلی آرمی چیف بھی قرنطینہ منتقل

Gadi Eizenkot

Gadi Eizenkot

اسرائیل (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل میں کرونا کی تیزی کے ساتھ پھیلتی وباء نے اسرائیل کی صف اول کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرونا کے باعث ‘آئسولیشن’ کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوخاوی بھی قرنطینہ منتقل کردیے گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کل منگل کو ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں بتایا کہ آرمی چیف نے 10 روز قبل ایک اجلاس کی صدارت کی تھی جس کے بعد میں بعد میں پتا چلا تھا کہ اس میں شرکت کے والا ایک عہدیدار کرونا کا شکار تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرعی درعی نے بتایا کہ آرمی چیف کی حالت بہتر۔ ابھی تک ان میں کرونا کی وباء کی کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔ منگل کی شام کو ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

قبل ازیں سوموار کے روز اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے بتایا تھا کی میڈیکل ٹیسٹوں میں پتا چلا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاھو کرونا سے محفوظ ہیں تاہم وہ فی الحال قرنطینہ میں رہیں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں کرونا کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 4 ہزار 685 ہوگئی ہے جب کہ 18 صہیونی کرونا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔