ہالینڈ میں ملالہ یوسف زئی کو خراج تحسین، ایوارڈ دیا گیا

Malala Yousuf

Malala Yousuf

لندن (جیوڈیسک) طالبان کی گولی کا شکار ہونے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو ہالینڈ کی ایک تنظیم نے بھی ایوارڈ دینے کا اعلان کر دیا سولہ سالہ ملالہ یوسفزئی کو یہ ایوارڈ آئندہ ماہ ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران دیا جائے گا۔

ایوارڈ دینے والی تنظیم کا کہنا ہے ملالہ ایک بہادر اور لائق بچی ہے جس نے بچوں کے حقوق کے لیے کام کیا۔ ملالہ کو سوات میں گزشتہ سال اکتوبر میں طالبان نے گولی مار کر زخمی کر دیا تھا جسے بعد میں علاج کے لیے برطانیہ بھیج دیا گیا جہاں وہ صحت یاب ہو کر اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔ ملالہ کو چھ ستمبر کو یمن کا اعلی اعزاز بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔