میپکو نے بجلی کا یونٹ سوا 2 روپے مہنگا کرنے کی درخواست کر دی

Multan

Multan

ملتان (جیوڈیسک) الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے مالی سال دو ہزار تیرہ چودہ کے لئے بجلی کے نرخوں میں دو روپے پچیس پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست نیپرا کو دے دی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق میپکو نے ایک سو پچاس یونٹ تک کے گھریلو صارفین کے لئے دو روپے، سو یونٹ تک والوں کے لئے ایک روپیہ پینسٹھ پیسے، تین سو یونٹ تک کے صارفین کے لئے ایک روپیہ اسی پیسے، سات سو یونٹ تک کے لئے۔

گھریلو صارفین کے لئے دو روپے بیس پیسے فی یونٹ تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صنعتی کمرشل اور زرعی صارفین کے لئے دو روپے پچیس پیسے فی یونٹ تک اور پبلک لائٹنگ و دیگر صارفین کے لئے ایک روپیہ پچاسی پیسے فی یونٹ تک اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپرا میپکو کی درخواست کی باقاعدہ سماعت دس ستمبر کو کرے گا۔