نئے لڑکوں کو موقع دیں گے، کوچ کے مستقبل کا فیصلہ جلد ہوگا، نجم سیٹھی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اگلے میچز میں بہتر کھیل پیش کریں گے۔ دبئی سے واپسی پر لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لڑکے لڑے ہیں۔

کبھی کبھی گڑبڑھ ہو جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ٹیم ہے اور یہی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کھیلے گی۔ انھوں نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔عدالت میں زیر سماعت کیس کے حوالے سے ہونے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے۔

پتانہیں سماعت کب ہو گی۔ نہوں نے کہا کہ کیس کے فیصلے کے بعد ہی الیکشن کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی معاملات چلانے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ڈیوڈ وٹمور کے حوالے سے ہونے والے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ان کے مستقبل کے بارے میں بھی جلد فیصلہ کر لیا جائے گا۔