نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ 2 کا پہلا ٹریلر جاری

Pitch Perfect 2

Pitch Perfect 2

نیویارک (جیوڈیسک) یونیورسل پکچرز کے تحت بننے والی ہالی وڈ کی نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ 2 کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔ 2012 کی سپر ہٹ ہالی وڈ کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ کا سیکوئل تیار کر لیاگیا ہے، اسی سلسلے میں نئی میوزیکل کامیڈی فلم پِچ پرفیکٹ 2 کاپہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکارہ الیزبیتھ بینکس کی اس ڈرامہ فلم کی کہانی کالج کی ایسی منچلی اسٹوڈنٹس کے گِرد گھوم رہی ہے جو انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت کے دوران بھی اپنی شرارتوں سے باز نہیں آتیں اور ہر ایک سے بے پرواہ زندگی کو بھرپور انداز میں انجوائے کرتی ہیں۔

پال بروکس، کے کینن اور الیزبیتھ بینکس کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارہ اینا کینڈرک ،اسکائی لَر آسٹن ، اینا کیمپ ، کیٹی سیگل ، بریٹنی اسنو، ایسٹر ڈین اورایلکس نیپ اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔کالج لائف کی شرراتوں اور مستیوں سے بھرپور میوزک ، کامیڈی اورڈرامے کا مکس تڑکا لِئے یہ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت آئندہ سال15مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔