نئی حکومت کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیا قدامات کرنے ہو نگے۔ انتخاب عالم

Intikhab Alam

Intikhab Alam

پاکستان (جیوڈیسک) کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد ان کی بھی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی اولین ترجیحات میں شامل ہو گی۔

قذافی سٹیڈیم میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنے کے لئے تیار ہیں۔ لیکن انہیں سیکیورٹی خدشات کا سامنا ہے۔ امید ہے کہ نئی حکومت بھی اس حوالے سے اقدامات ضرور اٹھائے گی۔

انہوں نے چیمیئنز ٹرافی کے حوالے کہا کہ قومی ٹیم اچھی فارم میں ہے اور انگلینڈ کی کنڈیشنز سے بھی آشنا ہو گئی ہے۔ امید ہے کہ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی۔