نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل کے لئے اعلی سطح اجلاس آج ہوگا

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) نئی سکیورٹی پالیسی کی تیاری کے لئے اعلی سطح اجلاس آج ہو گا، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے 17 جون کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ 20 جون کو سول آرمڈ فورسز کا اجلاس بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں نئی سکیورٹی پالیسی کی تشکیل، صوبائی حکومت کے ساتھ امن عامہ برقرار رکھنے کے سلسلے میں تعاون، حمایت اور اشتراک سے متعلق پالیسی، امن و امان کے حوالے سے حکومتی پالیسیاں اور ترجیحات پر غور ہو گا۔ 20 اور 21 جون کو نئی سیکیورٹی پالیسی کا اعلان کیا جائے گا۔