نیویارک : دریا کنارے واقع پارک میں مردہ پائی گئی دو سعودی بہنوں کی تصاویر جاری

Saudi Sisters

Saudi Sisters

ورجینیا (جیوڈیسک) نیویارک سٹی پولیس نے دریائے ہڈسن کے کنارے ایک پارک میں مردہ پائی گئی دو سعودی بہنوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔حکام نے ان دونوں بہنوں کی پُراسرار موت کی تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے۔

16 سالہ طلہ فاریہ اور 22 سالہ روتانہ فاریہ کی لاشیں گذشتہ بدھ کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں دریائے ہڈسن کے کنارے واقع ایک پارک سے ملی تھیں۔ان کے بارے میں ایک راہ گیر نے پولیس کو اسی روز سہ پہر تین بجے کے قریب اطلاع دی تھی۔دونوں پاؤں اور کمر سے آپس میں ٹیپ سے بندھی ہوئی تھیں۔

دونوں بہنیں امریکی ریاست ورجینیا کے شہر فئیر فیکس میں اپنی والدہ کے ساتھ رہ رہی تھیں لیکن بڑی روتانہ نیویارک میں منتقل ہوگئی تھی ۔ایک اطلاع کے مطابق وہ وہاں کسی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھی اور دوماہ قبل اس کی چھوٹی بہن طلہ فاریہ بھی ماں کو بتائے بغیر اس کے پاس آگئی تھی۔یہ خاندان سعودی شہری ہے اور اس کا تعلق ساحلی شہر جدہ سے ہے۔