نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

 New Year

New Year

آکلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سب سے پہلے نئے سال کا آغاز ہو گیا، اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا، شاندار آتش بازی کے باعث نیوزی لینڈ کا اسکائی ٹاور روشنیوں سے جھلملا اٹھا جب کہ کچھ ہی دیر بعد آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بھی نئے سال کا آغاز ہوگا، اس موقع پر شہر میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث نئے سال کی تقریبات کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔