لاہور کی خبریں 5/9/2013

چوہدری پرویز الہٰی کے دور میں وزراء ناظمین پر رشک کرتے ہیں، صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ کی وفد سے گفتگو
لاہور (پی پی سی)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدرسید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ بلدیاتی بل پر حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بارش کا پہلا قطرہ ہے بلدیاتی نظام کی خود مختاری کی حمایت کرتے ہیں نیا بلدیاتی نظام مشکلات کا باعث بنے گا موجودہ حکومت عوام کو کبھی بااختیار نہیں بنائے گی ،بلدیاتی بل میںناظمین کے اختیارات سلب کیئے جارہے ہیں ،بے اختیار عوامی نمائندے عوام کی کوئی خدمت نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہائوس میں یوتھ ونگ لاہور کے صدر حاجی شکیل کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ چودھری پرویزالہٰی کے دور میں وزراء ناظمین پر رشک کرتے تھے کیونکہ تمام اختیارات ضلعی حکومتوں کو دیئے گئے تھے۔ بلدیاتی اداروں کا مقصد ہی گراس روٹ کے عوام کی خدمت ہے اگر اس خدمت کی راہ میں صوبائی حکومت حائل ہوئی تو یہ نظام بے مقصد ہو کر رہ جائے گا۔ا نہوں نے کہا کہ حکومت جس تیزی سے غیر مقبول ہورہی ہے اس کے باعث مسلم لیگ قائداعظم ،تحریک انصاف،پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی پر مشتمل گرینڈ الائنس ایک تحریک کی شکل اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے اپنے 5 سالہ دور اقتدار میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا اور ریکارڈ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تحریک انصاف م انتخابات میں شکست کو تسلیم کر لے، ضیاء اللہ شاہ
لاہور( پی پی سی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن پنجاب اسمبلی ضیاء اللہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عام انتخابات میں شکست کو تسلیم کر لے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سڑکوں پر احتجاج کے بجائے متعلقہ فورمز اور منتخب اداروں کے اندر مسائل حل کرنے کی سیاست کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، تحریک انصاف کی پارلیمنٹ کے اندر نمائندگی موجود ہے، افرتفری پھیلانے کی بجائے اسمبلیوں میں مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں، محاز آرائی سے حالات خراب ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے عملی طور پر اقدامات کرے، سعدیہ سہیل رانا
لاہور(پی پی سی) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے دعوے کرنے کی بجائے عملی طور پر اقدامات کرے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نعرے بازی اور وعدوں کی سیاست کا دور گزر چکا اب عملی طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، مسلم لیگ ن نے قوم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی، بے روزگاری سمیت کئی تحفے دے دئیے ہیں جن سے عوام ادھ موئی ہو گئی ہے عوام کو اب جھوٹی تسلیاں نہیں بالکہ جسم اور روح کا رشتہ قائم رکھنے کے لئے ریلیف کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف حکومت میں نہ ہونے کے باوجود سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کر رہی ہے یہ سلسلہ متاثرین کی بحالی تک جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرے گی، عابد صدیقی
لاہور(پی پی سی) پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام مفاد اور جمہوریت کی خاطر مسلم لیگ ن کی حکومت کے ساتھ تعان کرے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیرجماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ نامناسب ہے۔ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرے گی، انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کی رکھ دی ہے اوراس پر بنیادی ضروریات کی اشیا کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور آٹے جیسی زندگی کی بنیادی ضرورت کی قیمت میں اضافہ حکومت کا عوام کیلئے تحفہ ہے، عوام تین ماہ میں ہی حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری
لاہور (پی پی سی) سٹی مسلم لیگ پی پی 143لاہور میں بہترین تنظیمی خدمات سرانجام دینے پر سینئر مسلم لیگی رہنما چودھری پرویز الہٰی کی ہدایت پر وسیم رومی صدر سٹی مسلم لیگ پی پی 143لاہور مقررکردیا گیا اس سلسلہ میں انہیں مسلم لیگ ہائوس میںناصر محمود گل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نے ایک تقریب میں نوٹیفیکشن دیا، وسیم رومی اس سے قبل سٹی مسلم لیگ میں سینئر نائب صدر کے عہدے پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ لاہور کے جوائینٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے انہیں سٹی مسلم لیگ پی پی143کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے حوالے سے پہلے سے بڑھ کر مستعدی اور دلجمعی سے کام کرینگے۔