آئندہ پانچ ہفتوں میں پاکستان بدلنے والا ہے،عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

پاکستان (جیوڈیسک)تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت پینتیس سے چالیس فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دے گی ۔ لاہور میں تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلا کی تقریب رونمائی ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان نے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کے ضمیر کو کوئی نہیں خرید سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو وڈیروں نے ہائی جیک کر لیا ہے ۔انہیں بتادینا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کو وڈیروں نے نہیں نوجوانوں نے ہائی جیک کر لیا ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ جمہوریت کے دعوے داروں نے عوام کو مسائل کے سوا کچھ نہیں دیا اور لوگ دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے ہیں ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ پانچ ہفتوں میں پاکستان بدلنے والا ہے ۔ آئندہ ہفتے منشور دیں گے ۔کارکنان گھر گھر جا کر تحریک انصاف کا پیغام پہنچائیں ۔