آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ سازی کا کام تیزی سے جاری

Budget

Budget

ملک کے خراب معاشی حالات کے باوجود آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پبلک سیکٹر ڈیلوپمنٹ پروگرام کے بجٹ میں نوئے ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال کے لئے بجٹ سازی کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

اس ضمن میں وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی کمیشن کی مشترکہ ترجیحات کمیٹی کا اجلاس آٹھ اپریل سے سولہ اپریل تک جاری رہے گا۔ ترجیحی کمیٹی کے ہونے والے پہلے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ کے ساتھ غیر ترقیاتی بجٹ میں اضافے پر بھی بحث ہوئی۔

اجلاس میں کامرس ، نجکاری،ٹیکسٹائل ، ریلوئے کی وزارتوں اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بجٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ترجیحی کمیٹی نے ائندہ مالی سال کے لئے ترقیاتی بجٹ نوئے ارب روپے اضافے کے ساتھ چار سو پچاس ارب روپے کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔

اسپیشل سکریٹری برائے خزانہ اسد امین کے مطابق ریلوئے کے لئے تیس ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جب کہ این ایچ اے کے جاری منصوبوں کے لئے پینسٹھ ارب روپے جب کہ نئے منصوبوں کے لئے دو ارب ابتدائی طور پر مختص کئے گئے ہیں۔