آئی ایم ایف پاکستان کو نیا قرضہ دینے کے لئے تیار

IMF

IMF

پاکستان (جیوڈیسک)آئی ایم ایف پاکستان کی نگران حکومت کو نیا قرضہ دینے کے لئے تیار ہے۔ تا ہم اس کے لئے حکومت کے پاس بہتر اقتصادی ایجنڈا اور پہلے سے کچھ اقدامات لینا ہوں گے۔ یہ بات آئی ایم ایف کے نمائندے نے اے آر وائی سے خصوصی بات چیت میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی طرف سے التوا ہوا تو نئے قرضے پر بات چیت آئندہ حکومت تک چلی جائے گی۔ تا ہم قرضے کے لئے حکومت کے پاس بہتر اقتصادی ایجنڈا ہونا اور کچھ اقدامات پہلے سے لینا ضروری ہے۔ آئی ایم ایف کے خیال میں توانائی، ٹیکس، اخراجات، سرمایہ کاری، سرکاری اداروں اور سماجی شعبے پر مر بوط اقتصادی اصلاحات ضروری ہیں۔

اس وقت آئی ایم ایف کا وفد فوری نہیں آسکے گا، اپریل21تک سالانہ سپرنگ اجلاس اشنگٹن میں ہو گا۔ اس کے فوری بعد وفد آ سکے گا جس کے لئے حکومت کی طرف سے مضبوط اور مربوط پروگرام بنیادی شرط ہے اور پاکستان کا ایک وفد واشنگٹن ضرور جائے گا۔

آئی ایم ایف کے مطابق اس وقت معا شی صورتحال میں کچھ مثبت نکات بھی ہیں بیرونی ادائیگیاں بہتر ،افراط زر کم ہوئی اور روپیہ مستحکم ہے۔ اس وقت زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو رہے ہیں اور بجٹ خسارے پر قابو پانا ضروری ہے۔ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور بیرونی ادائیگیوں میں توازن لانا ہے۔ تا ہم جمہوری عمل مسلسل چل رہا ہے اور ہر عوامل میں سرگرمی ایک مثبت عمل ہے۔