آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں موسم سرد اور خشک رہے گا

Weather

Weather

لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور سکھر ڈویژن میں صبح کے وقت ہلکی دھند چھائی رہی، لاہور میں صبح کے اوقات میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

شہر میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ملتان میں دھند کی شدت میں کمی آئی ہے تاہم شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر اور گردونواح میں بارش کا امکان نہیں ہے۔