اگلے دوماہ کے دوران ملک بھرمیں جلسے کریں گے، عمران خان

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے ایک بار پھر تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ وہ دو ماہ تک ملک بھر میں جلسے کریں گے اس کے بعد فائنل کال دیں گے جو آخری گیند ہوگی جو آخری وکٹ گرائے گی۔

اور نیا پاکستان بنے گا۔ انہوں نے یہ بات سرگودھا جلسے کے بعد اسلام آباد پہنچنے پر دھرنے سے خطاب میں کہی۔ عمران خان نے کہا کہ دوماہ تک ملک بھر میں جلسے کریں گے اس کے بعد فائنل کال دی جائے گی۔