عوام نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مسترد کردی، خواجہ آصف

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں نے عمران خان کی سول نافرمانی کی کال مسترد کر کے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

خواجہ آصف کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان کو سمجھنا چاہیے کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، عمران خان کا نیاپاکستان کسی پالیسی کے بغیراس رخ پر جارہا ہے۔

جس کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے موجودہ حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ، نگراں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیاتھا، جس کی پاسداری موجودہ حکومت کا قومی فریضہ تھا۔