آئندہ چند روز کے دوران موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

Islamabad Weather

Islamabad Weather

اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں بارشوں کا سلسلہ دم توڑنے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے کئی علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

سورج ایک بار پھر بادلوں کی اوٹ سے نکل کر کرنیں بکھیر رہا ہے تاہم موسم کا حال بتانے والوں نے کشمیر، گلگت بلتستان، گوجرانوالہ، لاہور اور ہزارہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا رکھی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران، مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر بادل گرجے، چمکے اور برسے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔