ڈبلیو ایچ او کی فروری تک یورپ بھر میں کورونا سے مزید 5 لاکھ اموات کی پیشگوئی

Corona Cases

Corona Cases

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے فروری تک یورپ بھر میں کورونا کے باعث مزید 5 لاکھ اموات کی پیش گوئی کر دی۔

عالمی ادارہ صحت نے یورپ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی رفتار تشویشناک قرار دے دی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق یورپ کے 53 ممالک میں کورونا کیسز پھیلنے کی رفتار انتہائی تشویشناک ہے، کورونا کیسز پھیلنے کی یہی رفتار رہی تو فروری 2022 تک مزید 5 لاکھ اموات ہو سکتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ جرمنی میں دسمبر 2020 کے بعد سب سے زیادہ 33949 کیسز رپورٹ کیے گئے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 24 کروڑ 93 لاکھ 30 ہزار689 ہو گئی جبکہ کورونا سے اموات کی تعداد 50 لاکھ 44 ہزار 926 ہوگئی۔

خیال رہے کہ 2019 کے آخر میں سامنے آنے والے کورونا وائرس نے یورپ میں تباہی مچائی تھی اور ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔