نائیجیریا میں مسلح افراد کا اسکول پر حملہ ،42 افراد ہلاک

Nigeria

Nigeria

نائیجیریا (جیوڈیسک) نائیجیریا میں نامعلوم مسلح افراد نے اسکول پر حملہ کر کے 42 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مرنے والوں میں زیادہ تر طلبہ ہیں۔عینی شاہدین اور پولیس کے مطابق ریاست یوبے کے علاقے مامودو میں نامعلوم حملہ آور صبح سویرے ایک سیکنڈری اسکول کے ہاسٹل میں آئے۔

انہوں نے فائرنگ کی اور دھماکا خیز مواد پھینکا جس سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ مقامی اسپتال کے ایک اہل کار نے بتایا کہ اسپتال میں بیالیس لاشیں لائی گئیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ نائیجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 21 ہے جن میں بیس طلبہ اور ایک ٹیچر شامل ہیں۔