نائیجیریا میں انتہا پسند وں کے ہاتھوں سات غیر ملکی اغوا

Nigeria

Nigeria

نائجیریا(جیوڈیسک)نائیجیریا میں ایک اسلامی گروہ جس کا تعلق القاعدہ سے ہے ذمہ داری قبول کی ہے کہ انہوں نے سات غیر ملکیوں کو ہفتے کی شب اغوا کیا ہے۔ مسلح افراد نے سیکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے بعد ایک برطانوی، ایک اطالوی، ایک یونانی اور چار لبنانی باشندوں کو اغوا کیا جو لبنانی تعمیراتی کمپنی میں ملازم تھے۔

لبنانی تعمیراتی کمپنی کے منیجر نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ رات نو تیس پر ہمیں گولیاں چلنے کی آواز یں سنائی دیں۔ اس وقت تقریبا تمام ملازمین اپنے گھروں کو جا چکے تھے۔ بعد میں نامعلوم دہشت گردوں نے ہمارے کیمپ پر حملہ کیا اور ہمارے سات غیر ملکی ملازمین کو اغوا کر لیا۔

چیف سیکورٹی افسر کے مطابق اغوا کار کمپاونڈ کی دیوار میں دھماکا خیز مواد سے راستہ بنا کر اندر داخل ہوئے تھے۔ نائجیریا میں غیر ملکیوں کے اغوا کے بعد سے بہت سی تیل دریافت کرنے والی کمپنیوں کو خدشات لاحق ہوگئے ہیں۔