رات کی تاریکی میں بی این پی کے مینڈٹ کو تبدیل کیا گیا،اخترمینگل

Aktr Myngl

Aktr Myngl

بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مینڈٹ کو رات کی تاریکی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ نامزد وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سردار اختر مینگل سے ملاقات کیلئے ان کے گھر گئے۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کا کہنا تھا۔

ہم نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا کہ ہم اسمبلی کا حصہ بنتے ہیں یا نہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ اختر مینگل اپوزیشن کا حصہ بنیں اور مسائل کی نشاندہی کریں۔ ڈاکٹر مالک کا کہنا تھا کہ سب مل کر ہی صوبے کے حالات کو بہتر بنا سکتے ہیں