نشاط ضیاء قادری ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کے ہمراہ واٹر پمپنگ اسٹیشن پہنچ گئے

کراچی: شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے حوالے سے عوام کے بڑھتے ہوئے مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی نمبر3میں قائم واٹر سپلائی اسٹیشن پہنچ گئے اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے علاقائی سطح پر پانی کی ترسیلی نظام کا معائنہ کیا اور اسٹیشن پر موجود متعلقہ ذمہ دران سے پانی کی ترسیل کے نظام الاوقات دریافت کرتے ہوئے سپلائی اسٹیشن پر موجود ذمہ دران کو ہدایت کی کہ پانی کی ترسیل کا یکساں نظام پر عمل کیا جائے اور تمام علاقوں میں پانی کی ترسیل یقینی بنائی جائے۔

نشاط ضیاء قادری نے موقع پر موجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ فراہمی و نکاسی آب کے حوالے سے عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے اقدامات کئے جائیں پانی کی چوری اور غیر قانونی کنکشن کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو باآسانی یقینی بنایا جا سکے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج نظام کی بہتری کے لئے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے باہمی تعاون کے ذریعے انتظامات کریں تاکہ عوام کو مسائل سے چھٹکار ہ دلایا جاسکے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہاکہ عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کے قیام کے لئے ڈی ایم سی کورنگی اقدامات کررہی ہے اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے عوام کو مسائل سے نجات دلا ئیں گے۔