نشاط ضیاء قاری کا دوران برسات شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ، نشیبی علاقوںسے اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا یا

کراچی ( )حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ شاہ ہراہ فیصل سمیت شاہ فیصل کالونی کی مختلف یونین کونسل کا تفصیلی دورہ کر کے مختلف علاقوں میں عوام سے ملاقا ت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں غیر فعال بلدیاتی نظام کی وجہ سے دوران برسات عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

اگر فوری طور پر عوامی اُمنگوں کے مطابق فعال بلدیاتی نظام کا نفاذ نہ ہو ا تو ملک کے گلی کو چوں میں عوام مسائل سے دو چار ہوجائیں گے اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے ہدایت کی کہ ہنگامی بنیادوں پر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ برساتی نالوں اوسیوریج لائنوں کی۔

صفائی کو یقینی بنا کر نکاسی آب کا نظام درست بنایا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے افسران و عملے کو ہدایت کی کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر عوام کو دوران برسات سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں دوران برسات کسی بھی ناگہانی آفات سے بروقت نمٹنے کیلئے ریلیف سینٹر، فوری طبی امدادی سینٹر کے قیام کے ساتھ نشیبی علاوں سے برساتی پانی کی نکاسی کے حوالے سے اقدامات کئے۔

جائیں اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کی جانب سے رین ایمرجنسی کے حوالے
سے انتظامات سے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری کو تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر بتا یا گیا کہ شاہ فیسل زون میں دوران برسات عوام کو فوری سہولیات کی فراہمی اور بروقت شکایا ت کے ازالے کے لئے شاہ فیصل زون آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو کہ 24 گھنٹے عوامی سہولیا ت کی فراہمی کو یقینی بنا ئے گا ،شاہ فیصل کالونی کے مکین دوران برسات علاقائی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات مرکزی رین ایمرجنسی سینٹر شاہ فیصل زون کے فون نمبر 99248651 درج کرا سکتے ہیں۔