ن لیگ کے نامزد کردہ سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب

Sardar Ayaz Sadiq

Sardar Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) ن لیگ کے نامزد کردہ سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے سپیکر منتخب ہو گئے ہیں۔ انھوں نے اراکین کی پولنگ کے دوران سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے۔ سپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کے 316 اراکین نے حصہ لیا۔آج 15 نو منتخب اراکان نے حلف اٹھایا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کے لئے چار بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔سپیکر کے عہدے کیلئے (ن) لیگ کے جانب سے سردار ایاز صادق، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، ایم کیو ایم کے ایس اے اقبال قادری مدمقابل ہیں۔

ڈپٹی سپیکر کیلئے (ن) لیگ کے مرتضی جاوید عباسی، تحریک انصاف کی منزہ حسن، ایم کیو ایم کی کشور زہرہ نے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔ پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخابات کے لئے اپنے امیدواروں کے نام واپس لے کر مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا۔